پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ

بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے جرمنی کے عوام بالخصوص جرمن بحریہ کیلٸے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ قبل ازیں مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے نیول یادگار کا دورہ کیا اور پھول چڑھائے۔

پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کی مناسبت سے پاک بحریہ کے جہاز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمن حکومت اور بحریہ کے اعلی حکام اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔

ہیمبرگ آمد سے قبل پی این ایس ذوالفقار نے پولینڈ بحریہ کے جہاز ”کورموران“ کے ہمراہ بحیرہ بالٹک میں مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہاز کا جرمنی کا دورہ اور پولینڈ بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں