پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل، ایک میچ کم کر دیا گیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ایک میچ کم کر کے 4 میچوں تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ ابتدائی میچ کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ ‏

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی منگل 27 جولائی کے بجائے بدھ 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا، تیسرا اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب ہفتہ 31 ‏جولائی، اتوار یکم اگست اور منگل 3 اگست کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 12 اگست سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین جمعرات کو ہونے والا ون ڈے میچ ملتوی ہونے کے بعد شیڈول میں تبدیلی کرنا ‏پڑی ہے۔

بارباڈوس میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے کورونا کا ایک کیس مثبت آنے کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا، اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ‏گراؤنڈ ہی سے روانہ کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں