اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی اوپو نے کچھ روز قبل اپنا نیا اوپو رینو6 پاکستان میں متعارف کروایا ہے جس کا میں کیمرہ 64میگا پکسل کا حامل ہے۔
پاکستان میں یہ فون ابھی پری آرڈر میں 2 رنگوں ’’آرورا اور اسٹیلر بلیک‘‘ میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
اوپو رینو6 میں اینڈرائیڈ ورژن 11 او ایس اور چپ سیٹ کوالکم ایس ایم7 125 اسنیپ ڈریگن 720جی دیا گیا ہے۔ اسکا سی پی یو 2.3 گیگا ہرٹز اوکٹا کور ہے۔
اوپر رینو6 کا ڈسپلے سائز 6.4 انچز، ریزولیوشن 1080/2400 اور ایکسٹرا فیچر 90 ہرٹز ہے۔ کمپنی کی جانب سے میموری 8جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی بِلٹ اِن دی گئی ہے.
اسمارٹ فون کا مین کیمرہ 64 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمرے میں 8میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اینگل کیمرہ، 2میگا پکسل کا میکرو کیمرہ اور 2میگا پکسل کا مونو کروم کیمرہ موجود ہے۔
اسکے علاوہ سیلفی اور ویڈیو کال کے لیے 44 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون میں چارچنگ اور یو ایس بی کے لیے ٹائپ سی 2.0 کا آپشن دیا گیا ہے۔
موبائل اسکرین لاک کھولنے کے لیے فنگر پرنٹ کا آپشن موجود ہے جبکہ بعض گیمز پہلے سے بِلٹ اِن ہے جبکہ ہہت سی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔
اوپو رینو6 میں 4310 ملی ایپیر ہاور کی بیٹری دی گئی ہے۔ تاہم، فون 50 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جو آپ کے فون کو آدھے گھنٹے میں صفر سے 100 تک چارج کرے گا.