ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں محمد رضوان، بابراعظم مشکل بیٹسمین ہوں گے. ٹرینٹ بولٹ

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر حکمرانی کرنے والے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محمد رضوان اور کپتان بابراعظم اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سخت حریف ثابت ہوں گے۔

آئی سی سی کے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ٹرینٹ بولٹ سے پوچھا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اس ورلڈ کپ میں باؤلنگ کرنے کیلئے سب سے مشکل بیٹسمین کون ہوگا؟۔اس سوال کے جواب میں کیوی فاسٹ بولر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہاں بہت سارے اچھے کھلاڑی ہیں، میرے خیال میں پاکستان کے محمد رضوان ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم ایک بہت کلاسی کھلاڑی ہیں اور ہر فارمیٹ میں بہترین کھلاڑی ثابت ہوتے ہیں۔محمد رضوان اور بابراعظم کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ بھی ورلڈ کپ کے دوران باؤلنگ کے لیے ایک مشکل بیٹسمین ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں