ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےآفیشلز کا اعلان کردیا گیا، علیم ڈار بھی شامل

آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی کرکٹ  ورلڈ کپ کےلیے آفیشلز کااعلان کردیاگیا۔ پاکستان کے علیم ڈار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کیا ہے جس  کے مطابق بھارت کے نیتن مینن ،آسٹریلیا کے پال رافل،پال ولسن اور اڈٹکر امپائر ہوں گے۔

آسٹریلیا کےڈیوڈ بون ،نیوزی لینڈ کے کرس جیفری میچ ریفریز کے فرائض سرانجام دیں گے۔ زمبابوے کے لانگٹن روزیرے اورویسٹ انڈیزکےجوئل ولسن بھی امپائر ہوں گے۔

سری لنکا کے رانجن مادوگالے اوربھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفریز ہوں گے۔ پاکستان کے امپائر علیم ڈار بھی ذمہ داریاں اداکریں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا۔ اس سلسلے کا پہلا مرحلہ 17 سے 22 اکتوبرتک کے درمیانی عرصے میں عمان میں کھیلا جائے گا۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ 23 سے 14 نومبر کے درمیانی عرصے میں منعقد ہوگا لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر 2021 کو کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں