ٹک ٹاک کا ویڈیو دورانیہ 5 منٹ تک بڑھانے کا فیصلہ

ٹک ٹاک بہت جلد اپنے صارفین کے لیے ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے جارہا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک صارفین کی ویڈیوز کے دورانیے کو بڑھانے کے لیے اس پر تجربات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شارٹ ویڈیو کے اس پلیٹ فارم نے ویڈیو کا دورانیہ گزشتہ برس دسمبر میں بڑھا کر 2 سے 3 منٹ تک کردیا تھا۔

تاہم اب سوشل میڈیا کے ذریعے کمپنی کے میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نورا نے اس دورانیے کو مزید بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔

ایسے میں کچھ صارفین کے پاس پانچ منٹ تک کے دورانیے کی ویڈیو کو بھی اپ لوڈ کرنے کا آپشن آرہا ہے، تاہم بتایا جارہا ہے کہ یہ ابھی تجربات کے مراحل میں ہے جبکہ اس کی کامیابی کے بعد اسے جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں