ٹوکیو اولمپکس :ویمن ہاکی، بھارت کانسی کا تمغہ بھی ہار گیا، نیدرلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان فائنل جاری

ٹوکیو: بھارتی خواتین ہاکی ٹیم اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل نہیں کر سکی اور برطانیہ سے 3-4 سے شکست کے بعد تیسری پوزیشن سے بھی محروم ہوگئی ۔ ویمن ہاکی ایونٹ کا فائنل اس وقت نیدرلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان جاری ہے۔


انڈین ویمن ہاکی ٹیم نے برطانیہ جیسی مضبوط ٹیم کے ساتھ بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے پہلے 24 منٹ میں برطانیہ کو کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن بھارتی ٹیم نے دوسرے کوارٹر کے آخری چھ سات منٹ میں تابڑ توڑ حملے کیے۔برطانوی ٹیم گول پر حاوی رہنے کی کوشش کرتی رہی تاہم بھارتی گول کیپر ساویتا نے انھیں ناکام بناتی رہیں ۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام تک دونوں ٹیموں کا اسکور 3-3 سے برابر تھا۔چوتھا کوارٹر فیصلہ کن ثابت ہوا اور برطانوی کھلاڑی گریس بالسڈن نے چوتھا گول کر کے برطانیہ کو میچ میں 4-3 کی برتری دلاکر کانسی کا تمغہ جتوادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں