ٹوکیو اولمپکس:مردوں کے ہاکی مقابلے،بیلجیم نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی: آسٹریلیا اور جرمنی کے درمیان فائنل میں رسائی کے لیے جنگ جاری

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں بیلجیم بھارت کو ہرا کر ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔دوسرا سیمی فائنل جرمنی اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔آسٹریلیا کو 1 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیم نے سیمی فائنل میں بھارت کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ٹوکیو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں بیلجیئم کو کھیل شروع ہونے کے 1 منٹ 4 سیکنڈ کے بعد ہی پنالٹی کارنر ملا اور بیلجیئم کی ٹیم اسے گول میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی۔ بھارت شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہا ہے۔ تاہم جلدہی ہندوستان کو بھی پنالٹی کارنر ملا لیکن اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکامی ہاتھ لگی اس دلچسپ مقابلہ میں ایک بار پھر ہندوستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا اور اسے ہرمن پریت نے گول میں تبدیل کردیا۔جس کے بعد اسکور 1-1 کے برابر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں