ٹوکیو اولمپکس؛ مردوں کے ہاکی مقابلے، بیلجیئم اور آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گئے

 ٹوکیو: بیلجیئم اور آسٹریلیا کی مردوں کی ہاکی ٹیمیں ٹوکیو اولمپک گیمزکے مینز ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ مردوں کے ہاکی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بیلجیئم نے بھارت جبکہ آسٹریلیا نے جرمنی کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

منگل کو اوئی ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بیلجیئم کی مینز ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ہاکی ٹیم کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم کی طرف سے الیگزینڈرروبی نے ہیٹرک کی جبکہ جان ڈوہمین اور فینی لیوک نے ایک ایک گول سکور کیا۔

بھارت کی طرف سے ہرمنپریت سنگھ اور مندیپ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کو1-3 گول سے ہرا کر گولڈ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح ٹیم کی طرف سے برینڈ ،گورز اور شارپ نے ایک ایک گول کیا۔ جرمنی کی طرف سے واحد گول ونڈ فیڈر نے کیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 5اگست کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں