واٹس ایپ کی جانب سے نئی سیکورٹی اپ ڈیٹس

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ایک بار پھر سیکورٹی اپ ڈیٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی اپ ڈیٹس کی صورت میں صارفین کی چیٹ، تصاویر، ویڈیوز اور کالز کو محفوظ بنانے پر خصوصی کام کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے صارف کی چیٹ اور ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ اب گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ پر بھی بے فکر ہوکر چیٹ کو محفوظ کرسکتے ہیں۔


یال رہے کہ واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین موجود ہیں، جو کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے نت نئے فیچرز اور سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔

واٹس ایپ نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ سسٹم متعارف کرایا، جس کے بعد کمپنی کا ملازم بھی کسی صارف کی چیٹ وغیرہ نہیں پڑ سکتا، اس کا دو صارف یعنی پیغام بھیجنے اور موصول کرنے والے سے ہی تعلق ہے، اسی کے تحت اُن کا ڈیٹا محفوظ بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں