نیویارک میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورت حال

طوفان ہینری کے پہنچنے سے پہلے ہی نیویارک میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔

نیویارک سٹی میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے۔ میئر نیویارک نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب میکسیکو میں 8 ہلاکتوں اور بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد طوفان ہینری آج امریکا کی شمال مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔

طوفانی صورتحال کے پیش نظر 400 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ادھر ریاست ٹینیسی میں سیلاب سے 10 افراد ہلاک اور 31 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں