ناروے میں اتوار کے روز طالبان وفد کی افغان سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کے تمام افغانوں کا مشترکا ملک ہونے کی یقین دہانی ہوئی اور افغانستان کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تمام افغانوں کے مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا۔
of personalities in Oslo, the capital of the Kingdom of Norway.
During the meeting, the participants listened patiently to each others’ opinions and exchanged views on the current circumstances in the country. They affirmed that Afghanistan is the common home of all
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) January 23, 2022
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں موجود تمام شرکاء نے یک آواز ہو کر ایسے اجلاسوں کو ملکی مفاد میں قرار دیا۔
واضح رہے کہ طالبان وفد وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں مغربی رہنماؤں سے تین روزہ مذاکرات کے لیے گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچا۔
طالبان حکام نارویجیئن حکام کے علاوہ امریکا، یورپی یونین اور دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔