منی ہائسٹ سیزن5 ریلیز کرنے کی فہرست جاری

مشہور اسپینش سریز منی ہائسٹ کے پانچواں سیزن کا پہلا حصہ 3 ستمبر 2021 کو ریلیز ہونے جارہا ہے۔

منی ہائسٹ کا اختتام سیزن 5 کے ساتھ ہوگا تاہم آخری سیزن کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا.

نیٹ فلکس امریکی شہر لاس اینجلس سے اپریٹ کرتی ہے اس لیے توقع ہے کہ منی ہائسٹ وہاں آج رات 12 بجے ہی ریلیز کردی جائے گی ۔

لیکن اگر آپ یورپ ، انڈیا ، آسٹریلیا یا مشرق وسطیٰ میں رہتے ہیں تو آپ رات 12 بجے نہیں دیکھیں گے۔

اس سے قبل بھارتی ریاست راجستھان کی ایک کمپنی نے 3 ستمبر کے روز ملازمین کی جانب سے چھٹی کے لیے جھوٹ بہانے بنانے سے قبل ہی انھیں چھٹی دے دی ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے ملازمین کے نام ایک خط لکھا کہ 3 ستمبر کو منی ہائسٹ کا سیزن 5 ریلیز ہوگا لہٰذا ملازمین اس روز چھٹی کریں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تفریح کے کچھ لمحات آپ کے کام میں توانائی لانے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں