سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا ویکسین کی 4 کروڑ30 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں 2 کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ پہلی جبکہ ایک کروڑ 94 لاکھ افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے ۔
سعودی اخبار نےوزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سےکہا ہے کہ ان میں 16 لاکھ 66 ہزار 333 معمر افراد بھی ویکسین لگوانے والوں میں شامل ہیں ۔
ویکسی نیشن کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کورونا سے بچا کےلیے چار قسم کی ویکسینز فراہم کی گئی ہیں جن میں فائزر بائیونٹک ، موڈرنا، جانس اینڈ جانس اور ایسٹرازینکا شامل ہیں جبکہ سائنوفام اور سائنووک ویکسین لگوانے والوں کو سعودی عرب آنے پر مذکورہ بالا ویکسینز میں سے کسی ایک ویکسین کی بوسٹر ڈوز دی جائے گی ۔
وزارت صحت نے ویکسی نیشن کی مکمل خوراکوں کے حوالے کہا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خورکیں نہیں لگوائیں ان کے توکلنا سٹیٹس پر امیون ظاہر نہیں ہوگا ۔توکلنا پر سٹیٹس امیون نہ ہونے کی صورت میں 10 اکتوبر کے بعد ایسے افراد کوسرکاری و نجی اداروں، سکولوں اور مارکیٹوں داخل ہونےاور اندرون ملک فضائی سفر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔