معروف فٹ بالر 39سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے

فرانس کے معروف فٹ بالرجین پیرے73سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق جین پیرے 39 سال کوما میں رہے۔1982 میں ایک آپریشن کے دوران وہ کوما میں چلے گئے ،جس کے بعد وہ مسلسل 39سال کوما میں رہے اور آج (سوموار کو) انتقال کرگئے۔جین پیرے فرانس اور معروف کلب پی ایس جی کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ بطورڈیفنڈر کھیلتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں