متحدہ عرب امارت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے نئی شرائط

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلیے نئے قوانین کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت وزٹ ویزاپرآنےوالوں کو 14دن کسی اور ملک میں گزارنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والے مخصوص ممالک کے مسافروں کیلئے نئےقوانین کا اعلان کردیا گیا ، ان ممالک کے مسافروں کو تیسرےملک کےذریعےیواےای آنے کی اجازت ہوگی.

وزٹ ویزاپر جانےوالوں کو 14دن کسی اور ملک میں گزارنے ہوں گے ، سہولت پاکستان، نیپال، بھارت،نائیجیریا اور یوگنڈا کے ممالک کیلئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل یواےای نے پاکستان سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کردی تھی ، جس کے مطابق پاکستانی مسافروں کو 4 گھنٹے پرانی پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

بعد ازاں این سی او سی نے متحدہ عرب امارات کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای کیلئے پرواز کی روانگی سے اڑتالیس گھنٹے قبل کی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہوگی، پی سی آر ٹیسٹ یو اے ای کی منظور شدہ لیبارٹری سے کرانا ہوگا، اس کے علاوہ یو اے ای روانگی سے چار گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر منفی ٹیسٹ بھی لازمی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں