لڑکی نے بوائے فرینڈ کو گردہ دیا اور بدلے میں دھوکا ملا

گردے کے مرض میں مبتلا لڑکے کی جان بچانے کی غرض سے لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو گردہ عطیہ کیا لیکن اسے اس کے بعد دھوکا مل گیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ کولن لی نامی خاتون کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر وائرل ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا بوائے فرینڈ کئی سالوں سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے ڈائیلیسز چل رہے تھے اور اس کی حالت خراب ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے گردے کے ٹرانسپلانٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

خاتون کے مطابق خوش قسمتی سے ان کا اور بوائے فرینڈکا خون میچ ہوگیا جس کے بعد کولن نے اسے اپنا ایک گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنا گردہ اسے دے دیا۔

تاہم آپریشن کے کامیاب ہونے کے بعد کولن کے بوائے فرینڈنے اس سے بریک اپ کرلیا اور الزام عائد کیا کہ کولن نے گردہ محض اچھا دکھنے کے لیے عطیہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں