قومی ائیر لائن (پی آئی اے) ایک اور خصوصی طیارہ پی کے 6249 اسلام آباد سے کابل پہنچ گیا۔
پی آئی اے نے افغانستان سے دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کردیا، 3 پروازوں کے ذریعے مزید پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو واپس لایا جائے گا۔
خصوصی پروازوں کے ذریعے 900 سے زائد مسافروں کو پاکستان لایا جائے گا۔
تین روز قبل پی آئی اے کی 2 پروازیں افغانستان میں پھنسے غیرملکیوں اور پاکستانیوں کو لےکر اسلام آباد پہنچی تھیں۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز افغانستان سے بوئنگ 777، دوسری پرواز پی کے 6251 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔
یاد رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر مخصوص فوجی نقل وحرکت کے باعث پروازیں روک دی گئیں تھی.