کنکرے : افریقی ملک گینی میں فوج نے حکومت پر قبضہ کرکے صدر الفا کونڈے کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اسمبلیاں توڑ دی گئی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک گینی کے دار الحکومت کنکرے کی سڑکوں پر فوجی گشت کر رہے ہیں اور شہریوں کو گھروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی محل کے قریب فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں تاہم صدر الفا کونڈے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں انہیں گرفتار کیا گیا ۔
واضح رہے کہ متنازعہ صدارتی انتخابات میں صدر الفا تیسری بار صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور پرتشدد واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔