فنڈنگ کی شدید کمی، افغانستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا، ریڈ کراس

عالمی ادارے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ فنڈنگ کی شدید کمی کی وجہ سے افغانستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق افغانستان میں 2 ہزار تک طبی سہولیات بند کردی گئی ہیں۔

عالمی ادارے کے عہدیدار کے مطابق لوگ کچھ مزید ہفتوں تک تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر راضی ہوسکتے ہیں۔

ریڈ کراس کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں 20 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اب کام نہیں کررہے۔ ان ہیلتھ ورکرز میں سے 7 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں