دنیائے اسلام کے مشہور صوفی بزرگ حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب نواز رحمتہ اللّہ علیہ کے اجمیر شریف (بھارت) میں سالانہ عرس کی تقریبات میں عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے گزشتہ رات کریشی صوبہ فرانس میں خان غلام مرتضیٰ کی رہائش گاہ پر انتہائی ادب و احترام کے ساتھ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت لندن سے تشریف لائے ہوئے صاحبزادہ محمد جاوید نسیم اشرفی نے کی۔
اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر ضرور دیا کہ بزرگان دین کے دی گئی راہنمائی اس استفادہ حاصل کریں ہر سال عرس منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کے اقوال اور دین اسلام کے لئے خدمات کو فروغ دیا جائے۔
مہمان خصوصی صوفی اسکالر ڈاکٹر پیر سید کمال حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواجہ غریب نواز کی طرزِ زندگی اپنانی چاہیے، انہوں نے بلا تفریق مذہب، فرقہ و قومیت انسانیت سے پیار کیا اور ان کی مثالی عملی زندگی اور کردار سے متاثر ہو کر لوگ آپ کی طرف راغب ہوئے۔
اس موقع پر اپنے اپنے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، ڈاکٹر کمال شاہ نے عالم کے امن اور بالخصوص پاکستان اور فرانس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی د عائیں کی اور حاضرین پر زور دیا کہ آپ روزگار کے لیے فرانس میں مقیم ہیں اس لیے آپ کو اپنے اپنے آبائی ملک کے ساتھ ساتھ اسی طرح فرانس کے امن، سلامتی کے لیے بھی کوشش و دعائیں کرنی چاہیے۔
اس موقع پر بھارت خواجہ غریب نواز کے دربار کے لیے بھجوائے جانے والی چادر بھی حاضرین کی عقیدت کے لیے دیکھائی گئی جو تقریب کے میزبان خان غلام مرتضیٰ کی اہلیہ نے خود تیار کی۔
تقریب میں معرعف کاروباری و سماجی شحصیت محمد افر اسیاب نے بمعہ ساتھیوں شرکت کی آخر میں خواتین و حضرات کے لیے پُر تکلف عشائیہ کا انتظام کیا گیا۔