فرانسیسی پیراگلائیڈرنے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

فرانسیسی پیراگلائیڈر اینٹوئن جیرارڈ نے 8 ہزار 407 میٹر کی بلندی سے پیراگلائیڈنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے،الپائن کلب آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ فرانسیسی پیراگلائیڈر اینٹوئن جیرارڈ نے جولائی کے وسط میں براڈ پیک کو سر کرنے کے بعد8 ہزار407 میٹر کی بلندی سے پیرا گلائیڈنگ کی۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ انہوں نے پاکستان میں کسی بلند مقام سے پیراگلائیڈنگ کا ریکارڈ بنایا۔اس سے پہلے اینٹوئن جیرارڈ نے 2018 میں براڈ پیک پر 8 ہزار 156 میٹر کی بلندی سے پیراگلائیڈنگ کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں