لندن: جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے افغانستان کے معاملے پر متحد ہو جائیں، اس سے پہلے کہ مسئلہ مزید سنگین ہوجائے۔
برطانیہ کی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جی سیون کے وزرا عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ سب ایک مقصد کے لیے متحد ہو جائیں تاکہ افغانستان کے بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ جی سیون کی قیادت اس وقت برطانیہ کے پاس ہے۔ جی سیون ممالک میں امریکہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، جاپان، برطانیہ اور کینیڈا شامل ہیں۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے عالمی برادری افغانستان پر متحد ہوجائے، جی سیون وزرائے خارجہ کی اپیل کی ہے کہ افغانستان کے بحران کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی کوشش کی ضرورت ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھی گزشتہ روز اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا تھا کہ افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے عالمی برادری اس کی مدد کرے۔