طالبان گھر گھر جاکر امریکا کیلئے کام کرنے والوں کو تلاش کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کا دعویٰ

اقوام متحدہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان گھر گھر جاکر امریکا اور نیٹو کیلئے کام کرنے والے افغانوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

کابل پر قبضے کے بعد طالبان نے مخالفین کیلئے عام معافی کا اعلان کیا تھا اور اس کے علاوہ کابل ائیرپورٹ پر موجود باہر جانے والے افراد سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ ملک سے نہ جائیں۔

تاہم اب اقوام متحدہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ طالبان گھر گھر جاکر امریکا اور نیٹو کیلئے کام کرنے والے افغان باشندوں کو تلاش کررہے ہیں۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کو انٹیلی جنس سروس فراہم کرنے والے نارویجین سینٹر فار گلوبل اینالیسس کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے پاس ایسے افراد کی ترجیحی فہرست موجود ہے جنہیں وہ گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے فہرست میں موجود افراد کو کابل ائیرپورٹ پر ڈھونڈا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں