طالبان نےافغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں امریکی ڈالرز برآمد کرلیے۔
طالبان ذرائع کے مطابق سابق نائب صدرکےگھر سے سونا اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طالبان اہلکار مبینہ طور پر امراللہ صالح کے گھر میں موجود ہیں اور لاکھوں ڈالرز اور بھاری مالیت کے سونے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
طالبان ذرائع کا کہنا ہےکہ امر اللہ صالح کےگھر سے 65 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔
خیال رہے طالبان کی جانب سےکابل کےگھیراؤ کے بعد امراللہ صالح وادی پنجشیر میں چلے گئے تھے تاہم پنجشیر میں بھی طالبان کے قبضے کے بعد یہ افواہیں ہیں کہ وہ تاجکستان فرار ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب تاجکستان میں سابق افغان سفیر ظہیر اغبر نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجشیرکے رہنما احمدمسعود اور امراللہ صالح افغانستان میں ہی ہیں اور طالبان کے خلاف مزاحمت کی قیادت کررہے ہیں۔