طالبان نے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ اب تک طالبان کا 34 میں سے 24 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق جنرل عبدالرشید دوستم ازبکستان فرار ہوگئے ہیں۔ طالبان کے کابل شہر کے قریب پہنچتے ہی شہر میں افراتفری پیدا ہو گئی ہے۔ کابل میں لوگ بینکوں سے رقوم نکلوا رہے ہیں جبکہ بینکوں میں کیش ختم ہو گیا ہے۔
مزار شریف پر قبضے کے بعد طالبان تقریباً پورے شمالی افغانستان پر قابض ہو چکے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق جنرل عبدالرشید دوستم ازبکستان فرار ہو گئے ہیں۔ طالبان کے کابل شہر کے قریب پہنچتے ہی شہر میں افراتفری پیدا ہو گئی ہے۔ کابل میں لوگ بینکوں سے رقوم نکلوا رہے ہیں جبکہ بینکوں میں کیش ختم ہو گیا ہے۔ مزار شریف پر قبضے کے بعد طالبان تقریباً پورے شمالی افغانستان پر قابض ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب افغان حکومت نے ملک کی بگڑتی صورتحال کو دیکتھے ہوئے طالبان سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔صدارتی محل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے سیاسی اور قبائلی رہنماوَں سے مشاورت کی ہے جس میں طے پایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی سیاسی اور قبائلی رہنماوَں پر مشتمل ہوگی۔