طالبان نے افغانستان میں عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اسلام میں موسیقی حرام ہے، افغانستان میں موسیقی پرپابندی عائد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بات پر مجبور نہیں کریں گے بلکہ موسیقی چھوڑنے پرراضی کریں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ خواتین کو تین دن سے زیادہ کا سفر کرنا ہے تو مرد سرپرست کا ہمراہ ہونا لازمی ہوگا، ماضی کو بھلا کر مستقبل تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔