جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طالبان کی حکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے منتخب افغان حکومت کو طاقت کے زور سے ہٹایا ہے، افغانستان کی صورتحال پر قطر میں ابھی بات چیت جاری ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ہم جانچنا چاہتے ہیں اس قسم کی حکومت میں اعتدال کی گنجائش ہے؟
جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ نے افغانستان کے تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کے قیام کی امید بھی ظاہر کی ہے، افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے.