شمالی کوریا کی جانب سے کروز میزائل کاکامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال شمالی کوریا نے جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور کروز میزائل بنایا تھا جس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ، کروز میزائل جاپان کے بیشترعلاقوں کو باآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کروز میزائل اپنے ہدف کو 1500 کلومیٹر (930 میل) کے فاصلے تک نشانہ بنا سکتا ہے۔

کے این اے کا کہنا ہے کہ کروز میزائل کا تجربہ مستقبل میں ہماری ریاست کی سلامتی اور دشمن قوتوں کے فوجی ہتھکنڈوں پر مضبوطی سے قابو پانے کے لئے ایک موثر ہتھیار ثابت ہوگا۔ جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری کاتسونوبو کاتو کا کہنا ہے کہ کروز میزائل کے کامیاب تجربے سے ان کی حکومت فکرمند ہے جس کے لیے وہ امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔امریکی فوج کے مطابق شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ ملک کی فوجی قوت کو مزید مضبوط بنائے گاجبکہ ہمسائے ممالک اور عالمی برادری کو اس جوہری قوت سے خطرات لاحق ہیں۔ جنوبی کوریا امریکی ایٹیلی جنس کے ساتھ مل کر اپنے مزائیلوں کا تجربہ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں