سونی نے خاموشی سے ایک مڈرینج اسمارٹ فون پیش کردیا

سونی نے خاموشی سے ایکسپیریا 10 III اسمارٹ فون کا لائٹ ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

یہ فون جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

سونی ایکسپیریا 10 III لائٹ میں 6 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 690 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس مڈرینج فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپیریا 10 III لائٹ میں سنگل سم سپورٹ موجود ہے مگر ای سم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ ہیڈ فون جیک کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

فون کا بیک کیمرا سیٹ اپ 3 کیمروں پر مشتمل ہے جس میں 12 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 8 میگا پکسل الٹر اوائیڈ کیمرے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں