کیا کسی نے کبھی سیاہ، گرے اور آسمانی رنگ کی ڈولفن کے علاوہ گلابی رنگ کی ڈولفن بھی دیکھی ہے؟
بہت سے افراد جو اس حقیقت سے واقف نہیں وہ اسے یقیناً مصنوعی سمجھ رہے ہوں گے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔
آج کل سوشل میڈیا پر پِنک ڈولفن کے کافی چرچے ہورہے ہیں جس کی ویڈیو ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
کچھ صارفین اِس کے وجود سے آگاہ تھے جنہوں نے قدرت کو اس خوبصورت مخلوق کی وجہ سے سراہا۔
Delfines rosa (pink) pic.twitter.com/lcdEu7sgx9
— Solo para curiosos (@solocuriosos_) August 17, 2021
دوسری جانب بہت سے لوگوں نے ڈولفن کی اس منفرد رنگت کی وجہ دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو ٹھہرایا۔