سلمان خان کی روسی مداحوں کیساتھ سیلفیاں لیتے ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لئے روس میں موجود ہیں، جہاں فلم کے سیٹ پر ان کی اپنے روسی مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ اداکار کے روسی مداح ان سے ملنے کے لئے فلم کے سیٹ پر پہنچ گئے اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس کے علاوہ سلمان خان کے مداحوں نے ان کی فلم ٹائیگر 3 کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں