سعودی عرب کی ایران کے ساتھ مزاکرات کی تصدیق

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا پچھلا دور 21 ستمبر کو ہوا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ابراہیم رئیسانی کے صدر منتخب ہونے کے بعد بھی سعودی عرب اور ایران کے درمیان بیک ٹو ڈور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ بات چیت ابھی تک وضاحتی مرحلے میں ہے لیکن امید ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے کا لائحہ عمل طے ہوجائے ہوگا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا مقام، نوعیت اور اس سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔ایران کے ساتھ مذاکرات کی پہلی بازگشت سال کے اوائل میں ولی عہد محمد بن سلمان کے اس انٹرویو میں سنائی دی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

ولی عہد کے اس بیان کا خیرمقدم ایران کی جانب سے بھی کیا گیا تھا۔ اس سے قبل غیر ملکی خبررساں ادارے نے دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان تیسرے ملک میں ملاقات کا دعویٰ کیا تھا تاہم ا±س دونوں ممالک نے تردید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں