زید علی نے بیٹے کی پہلی جھلک ، تصویر وائرل

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے بیٹے کے ہمراہ پہلی تصویر جاری کردی۔

زید علی کی جانب سے اب تک بیٹے کے ساتھ جتنی بھی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اس میں نومولود کا چہرہ واضح نہیں تھا، اب گزشتہ روز جوڑے نے چہرہ دکھاتے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے زید علی نے لکھا کہ ’آپ نے ہماری زندگی مکمل کر دی، آپ ایک فرشتہ ہیں ازیان۔‘

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں