تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال کے باعث ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب پانی ریسٹورینٹ میں داخل ہوگیا۔
ساحل کے قریب ریسٹورینٹ پانی میں ڈوب گیا، لہریں آتی رہیں لیکن حیران کن طور پر لوگ خوفزدہ ہونے کے بجائے سکون سے بیٹھے کھانا کھاتے رہے جب کہ ساتھ ساتھ تصویریں اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریسٹورینٹ کے مالک ٹیٹی پارن نے بتایا کہ وہ موجودہ سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کافی ڈر گئے تھے، اسے لگ رہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد بچا کچا بزنس بھی اس سیلاب کی وجہ سے ختم ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں حالیہ ہفتوں میں تقریباً 30 شمالی اور وسطی صوبے سیلاب کی زد میں آئے ہیں جس سے بنکاک سے بہنے والے مشہور دریا کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔