روس میں طیارہ گرکر تباہ، 16 افراد مارے گئے

روس کی وزارت برائے ایمرجنسی صورت حال کا کہنا ہے کہ ریاست تاتارستان میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ‘پیراشوٹ جمپرز’ اور عملے سمیت 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا کہ طیارے میں 20 پیراشوٹ جمپرز اور عملے کے 2 افراد سوار تھے، طیارہ مینزیلنسکی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ان کا مزید کہنا کہ واقعے میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔

روس کی نیوز ایجنسی ٹاس کے مطابق دو انجن والا طیارہ ایل-410 ایک شاٹ رینج طیارہ تھا اور مینزیلنسکی میں ایک ایئرو کلب کی ملکیت میں تھا۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کلب کے ڈائریکٹر راویل کے حولے سے مزید بتایا گیا کہ مذکورہ کلب مقامی اور یورپی افراد کی ٹریننگ اور ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے مدد فراہم کرتا تھا۔

آر آئی اے ایجنسی کے مقامی حکام نے کہا کہ طیارے کا اک انجن فیل ہونے کی اطلاع ہے۔

واقعے کے بعد رین ٹی وی اور سوشل میڈیا پر پیراشوٹ جمپرز کی طیارے کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں