رنبیر کپور کے بارے میں اس کی بہن کے انکشافات

الی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور نے کپل شرما کے شو میں اپنے بھائی کے بارے میں ایسا راز فاش کیا ہے جسے سن کر شو میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنی بیٹی ردھما کپور کے ہمراہ حال ہی میں کپل شرما شو میں شریک ہوئیں۔شو کا پرومو ردھما کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے جس میں کپل شرما ان سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ہم نے خبر سنی ہے جب آپ لندن میں پڑھائی کررہی تھیں تو رنبیر آپ کی چیزیں اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا کیا سچ ہے؟

ردھما نے کپل کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہاں یہ سچ ہے بلکہ جب میں چھٹیوں میں لندن سے واپس آئی تو رنبیر کی ایک دوست ہمارے گھر آئی اور اس نے جو شرٹ پہنی ہوئی تھی وہ میری تھی کیونکہ مجھے وہ شرٹ گھر میں کہیں نہیں مل رہی تھی۔ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ رنبیر میری چیزیں نکال کر اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا۔ ردھما کی یہ بات سن کر شو میں موجود نیتو کپور حیران رہ گئیں جب کہ کپل شرما اور دیگر لوگ ہنسنے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں