دورہ پاکستان کی منسوخی پر ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا، برطانوی کھلاڑیوں کادعویٰ

برطانوی کھلاڑیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی میں ان کا کوئی کردار نہیں.

برطانوی بورڈ نے اس فیصلے سے متعلق انہیں اندھیرے میں رکھا۔

انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ دورہ پاکستان کے فیصلے پر ان سے نہیں پوچھا گیا کہ کیاآپ سفرکریں گے، انہیں پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد بتایا گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ فیصلے کے پیچھے کھلاڑی تھے ،یونین نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں