دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی میں برطانوی ہائی کمیشن کا کوئی ہاتھ نہیں، کرسچن ٹرنر

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وضاحت کی ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کرانے میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز منسوخ کرانے میں برطانوی ہائی کمیشن کا ہاتھ ہے جو کہ  درست نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے حکام کا تھا جو انہوں نے آزادانہ طور پر لیا ہے۔ ’ میں سمجھتا ہوں کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے ان کرکٹ شائقین کیلئے افسوسناک دن ہے جو اس سیریز پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آج پہلے ون ڈے میچ سے کچھ دیر پہلے اچانک دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ انہیں تھریٹ الرٹ موصول ہوا تھا تاہم وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کا کوئی تھریٹ سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔ یہ دورہ دراصل دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے منسوخ کرایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں