دلہن کی جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک دلہن کی جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

شادیوں کے موسم میں جہاں سوشل میڈیا پر مختلف خوبصورت قسم کے برائیڈل فوٹو شوٹ نظر آرہے ہیں، اسی دوران انٹرنیٹ پر بھارت سے ایک دلہن کے منفرد برائیڈل فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

روپن شرما نامی آئی پی ایس آفیسر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون کو جم میں دلہن کی خوبصورت ساڑھی پہنے ڈمبلز اٹھائے ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو کلپ کو اب تک 18ہزار سے زائدصارفین دیکھ چکے ہیں اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کررہے ہیں۔

کچھ بھارتی میڈیا صارفین نے اس خاتون کو باہو بلی قرار دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں