قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو خیر باد کہہ دیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ثناء میر نے بتایا کہ وہ پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہی ہیں کیونکہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بلایا گیا ہے۔
انہوں نے آئی سی سی پینل میں بطور کمنٹینٹر شامل ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا۔ وہ ویمن ورلڈ کپ میں بطور کمنٹیٹر خدمات سر انجام دیں گی۔
انہوں نے پی ایس ایل کی پوری انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین تجربہ تھا ۔
خیال رہے کہ ثناء میر رواں سال پی ایس ایل میں کمنٹیٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ ان کی کمنٹری کی صلاحیتوں کو پاکستانیوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔
What a game last night between @KarachiKingsARY and @IsbUnited !
Signing off from #PSL7 as the ICC Womens' World Cup is calling. Alhamdolillah
Thank you to all the team at @thePSLt20 for making it so special. It has been a wonderful experience.
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) February 15, 2022