بیٹے کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران سنیل شیٹی آبدیدہ ہوگئے تھے، انہوں نے اپنے والد کی محنت سے متعلق فلم کے ہدایت کار کو دلچسپ بات بھی بتائی۔
سنیل شیٹی کے بیٹے اہان شیٹی فلم ’تڑپ‘ کے ساتھ اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جو آئند ماہ ریلیز کی جائے گی۔
ایک انٹرویو کے دوران فلم ڈائریکٹر ملن لوتھریا نے یاد کروایا کہ سنیل شیٹی بیٹے کی فلم کی شوٹنگ کو لے کر رو پڑے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہم اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر رہے تھے تو اس وقت سنیل شیٹی اور ان کی اہلیہ مانا شیٹی میرے پاس آئے اور فلم سے متعلق ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وہ اس دوران آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنیل شیٹی نے بتایا کہ ان کے والد نے اپنی زندگی کی شروعات اسی سنیما کے چھوٹے سے کینٹین میں کی تھی جہاں آج شوٹنگ چل رہی ہے۔