بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا

بھارت نے رواں سال کھیلے جانے والے ٹی 20ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما،کے اہل راہول، سوریا کمار یادیو، رشبا پنت، اشن کشن،ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، راہول چہر، روی چندرا ایشون، ایکسر پٹیل، چکر ورتھے، جسپریت بمرا،محمد شامی اور بنیشور کمار شامل ہیں۔جارح مزاج بلے باز شیکھر دھون، سپن باؤلر چہل اور کلدیپ یادیو سکواڈ میں جگہ نہ بناسکے ہیں۔ شردل ٹھاکر، شیرس ایئر اوردیپ چہر کو ریزرو کھلاڑیوں کی لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں