بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41 ہزار965 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32810845سے تجاوز کر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وبا سے 460 نئی اموات کے بعد مجموعی اموات 439020 ہو گئی ہیں ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے نئے کیس اور اموات کی سب سے بڑی تعداد جنوبی ریاست کیرالہ میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ ملک بھر میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ 78ہزار181ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر31993644 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔