ھارت میں گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42ہزار618 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وارئس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32945907سے تجاوز کر گئی۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے 330 نئی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار225 تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ کورونا وائرس کی یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جنوب ریاست کیرالہ سے رپورٹ ہوئی، جہاں پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5ہزار 903کیسز سامنے آئے ہیںم
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے افراد کی مجموعی تعداد 32100001 ہوگئی ہے جو ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔