تفریحی پارکس میں خواتین کے ساتھ ہراسانی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر بھارت کے ایک پارک کی انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے کا حل نکالا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع پارک انتظامیہ کی جانب سے اخلاقیات کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے غیر شادی شدہ جوڑوں کے پارک میں داخلے کو بند کر دیا گیا۔
New low & new level of moral policing by Indira Park Mgmt in Hyd! A public park is an open space for all law abiding citizens, including consenting couples across genders. How can 'marriage' be criteria for entry! @GHMCOnline & @GadwalvijayaTRS this is clearly unconstitutional. pic.twitter.com/4rNWo2RHZE
— Meera Sanghamitra (@meeracomposes) August 26, 2021
انتظامیہ کی جانب سے پارک کے باہر لگائے گئے بینر پر واضح الفاظ میں درج تھا کہ غیر شادی شدہ جوڑوں کا پارک میں داخلہ منع ہے۔
بعد ازاں پارک میں لگائی گئی پابندی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، یہی نہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔
This is extremely classist. People don't bat an eye when someone stabs a woman in public but two consenting adults making out is the end of the world aa. https://t.co/kwR3LxsQTf
— Baby Bird (@gossamergown) August 26, 2021
سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے بھارتی زونل کمشنر سکندرآباد نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ غیر شادی شدہ جوڑوں پر پابندی لگانے والے بینرز کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ پارک کا ماحول پرسکون رکھنے کے لیے پولیس کو بھی متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے