بنگلا دیش کے اوپنر بیٹسمین تمیم اقبال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی تمیم اقبال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر تمیم اقبال نے میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان ویڈیو پیغام میں کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کھلاڑی اس موقع کے مستحق ہیں جو باقاعدگی سے کرکٹ ٹیم کے لیے شاندار پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔تمیم اقبال نے واضح کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کھلاڑیوں کی جگہ لینا ناانصافی ہوگی جو اس وقت بھرپور فارم میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں