بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میں آوٹ کلاس کر دیا

بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان‌پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شیر بنگلا اسٹیڈیم میر پور میں کھیلا گیا.
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.5 اوورز میں صرف 60 رنز بنا سکی جو اب تک دوسرا کم ترین اسکور ہے.
نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹاپ اسکورر ٹام لاتھم اور ہنری نکولز رہے دونوں نے 18 ، 18 رنز بنائے.
بنگلادیش کی جانب سے تمام بالروں نے نپی تلی گیند بازی کی اور مستفیض الرحمان نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.
جواب میں‌بنگلادیش نے صرف 15 اوورز میں مقررہ ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا.
ثاقب الحسن نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ رہے.

بھارتی مشہور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے اپنی ٹویٹ میں حیران کن انداز میں لکھا کہ بنگلادیش میں ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پرفارمنس دیکھ کہ لگ نہیں رہا کہ یہ ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں