بنگال ٹائیگرز نے پہلی بار کینگروز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت لی۔
شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ محموداللہ 52، شکیب الحسن 26 عفیف حسین 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے تین جبکہ ایڈم زیمپا اور ہیزلووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کاآٓغاز سست رہا، بنگلہ دیشی بولر کی نپی تلی بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز ہی بنا سکی۔

اس طرح بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو دس رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل سیریز اپنے نام کر لی۔

یہ بنگلہ دیش کی ہوم گراونڈ پرکھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی میچز میں مسلسل ساتویں فتح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں