برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی پالیسی چیف منیرہ مرزا بطور احتجاج مستعفی ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پالیسی چیف منیرہ مرزا کے استعفے کی و جہ بورس جانسن کا اپوزیشن لیڈر سر کئیر اسٹارمر پر جمی سوائل کے خلاف مقدمہ چلانے میں ناکامی والا بیان بنا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے اپنے تبصرے پر معذرت سے انکار پر منیرہ مرزا نے استعفی دیا۔
منیرہ مرزا کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کئیر اسٹارمر جمی سوائل کو انصاف سے بچانے کے ذمہ دار تھے۔